Urduduniya.net Forums
September 09, 2010, 08:36:03 AM *
Welcome, Guest. Please login or register.

Login with username, password and session length
 
   Home   Help Login Register  
Pages: [1] |   Go Down
  Print  
Author Topic: غیر مسلم شعراءکا نعتیہ کلام  (Read 215 times)
0 Members and 1 Guest are viewing this topic.
NAZRANA
Global Moderator
Sukhanwar
*****

Karma: 42
Offline

Posts: 4445



WWW
« on: February 28, 2010, 05:18:44 AM »

ہو شوق نہ کیوں نعتِ رسولِ دوسرا کا
مضموں ہو عیاں دل میں جو لولاک لما کا
پہنچائے ہے کس اوج سعادت پہ جہاں کو
پھر رتبہ ہو کم عرش سے کیوں غار حرا کا
یوں روشنی ایمان کی ہے دل میں کہ جیسے
بطحا سے ہوا جلوہ فگن نور خدا کا

پنڈت دتا تریا کیفی

 occasion6

انوارہیں بے شمار معدود نہیں
رحمت کی شاہراہ مسدود نہیں
معلوم ہے کچھ تم کو محمد کا مقام
وہ امت اسلام میں محدود نہیں

رگھوپتی سہائے فراق گورکھپوری

 occasion6

سبز گنبد کے اشارے کھینچ لائے ہیں ہمیں
لیجئے دربار میں حاضر ہیں اے سرکار ہم
نام پاک احمد مرسل سے ہم کو پیار ہے
اس لئے لکھتے ہیں اختر نعت میں اشعارہم

پنڈت ہری چند اختر

 occasion6

سلام اس پر جو آیا رحمت للعالمین بن کر
پیام دوست لے کر صادق و وعدو امیں بن کر
سلام اس پر جو حامی بن کے آیا غم نصیبوں کا
رہا جو بے کسوں کا آسرا مشفق غریبوں کا

جگن ناتھ آزاد

 occasion6

پر تو حسن زاد آئے تھے
پیکر التفات آئے تھے
کذب اور کفر کو مٹانے کو
سرور کائنات آئے تھے

پنڈت آنند موہن گلزارزتشی

 occasion6

گرچہ نام و نسب سے ہندو ہوں
کملی والے میں تیرا سادھو ہوں
تیری توصیف ہے مری چہکار
میں ترے باغ کا پکھیرو ہوں

کرشن موہن

 occasion6

حضرت کی صداقت کی عالم نے گواہی دی
پیغام الہٰی ہے پیغام محمد کا
اوہام کی ظلمت میں اک شمع ہدایت ہے
بھٹکی ہوئی دنیا کو پیغام محمد کا

راجیندر بہادر موج

 occasion6

زندگی میں زندگی کا حق ادا ہو جائے گا
تو اگر اے دل غلام مصطفٰے ہو جائے گا
رحمت للعالمیں سے مانگ کر دیکھو توبھیک
ساری دنیا سارے عالم کا بھلا ہو جائے گا
ہے یہی مفہوم تعلیمات قرآن و حدیث
جو محمد کاہوا اس کا خدا ہو جائے گا
شوق سے نعت نبی لکھتا رہا گر اے خودی
حق میں بخشش کا تری یہ آسرا ہو جائے گا

پنڈت گیا پرساد خودی
« Last Edit: February 28, 2010, 05:20:34 AM by NAZRANA » Logged

Syed Anwar Jawaid Hashmi
phpBB Moderators
Sukhan Shanaas
*****

Karma: 42
Online

Posts: 356


« Reply #1 on: June 05, 2010, 11:26:50 AM »

غیر مسلم شعراء کا نذرانہء عقیدت دیکھ کر خوشی ہوئی۔جناب نور احمد میرٹھی نے اس ضمن میں خاصا تحقیقی کام کیا ہے نور۔ سخن، بہر زماں بہر زباں صلی اللہ علیہ وسلم ،گلبانگ وحدت ان کی اہم تالیفات ہیں جو کراچی سے  شائع کی گئی ہیں
سیدانورجاویدہاشمی کراچی
Logged
muhammad_19k
Sukhan Shanaas
**

Karma: 16
Offline

Posts: 138


Muhammad Khawar.


WWW
« Reply #2 on: June 16, 2010, 10:27:26 PM »



ہمس کسی دین سے ہون قائلِ کردار تو ہوں
ہم ثنا خوانِ حیدر کرار تو ہیں۔
نام لیوا ہیں محمد کے پرستار تو ہیں
یعنی مجبور پئے احمدِ مختار تو ہیں

عشق ہو جائے کسی سے کوئی چارہ تو نہیں ہ۔
صرف مسلم کا محمد پہ اجارہ تو نہیں ہے۔


کنور مہندر سنگھ بیدی

Logged

Pages: [1] |   Go Up
  Print  
 
Jump to:  

Powered by MySQL Powered by PHP Powered by SMF 1.1.10 | SMF © 2006-2009, Simple Machines LLC Valid XHTML 1.0! Valid CSS!
Page created in 0.095 seconds with 21 queries.